بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيم
اس تحریر میں نماز کے فرائض، واجبات، سنتیں، مفسدات مستحبات اور مکروہات کو اس انداز سے ذکر کیا گیا ہے کہ ہر خاص و عام اپنی نمازیں اس کے مطابق ادا کر کے بارگاہِ الٰہی میں قبولیت حاصل کر سکیں۔
فرائضِ نماز (13) ہیں
باہر کے (7) اندر کے (6)
(7) باہر کے، اس کو شرائط بھی کہتے ہیں
(1) بدن کا پاک ہونا (2) کپڑوں کا پاک ہونا (3) جگہ کا پاک ہونا (4) ستر کا چھپانا یعنی مردوں کو ناف سے گھٹنوں تک اور عورتوں کو سوائے چہرے اور ہتھیلیوں اور قدموں کے تمام بدن کا ڈھانپنا (5) نماز کا وقت ہونا (6) قبلہ رخ ہونا (7) نیت کرنا
(6) اندر کے، ان کو ارکان بھی کہتے ہیں
(1) تکبیر تحریمہ کہنا (2) قیام کرنا (3) قرأت کرنا (4) رکوع کرنا (5) دونوں سجدے کرنا (6) قعدہ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنا
کل واجباتِ نماز (14) ہیں
(4) قیام کے متعلق
(1) فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کو قرأت کے کیلئے مقرر کرنا (2) فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کا پڑھنا (3) فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ یا بڑی ایک آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا (4) سورۃ فاتحہ کو سورۃ سے پہلے پڑھنا
(1) امام کے متعلق
(1) امام کو نمازِ فجر، مغرب، عشاء، جمعہ، عیدین ، تراویح اور رمضان المبارک کے وتروں میں آواز سے قرأت کرنا
(2) قومہ و جلسہ کے متعلق
(1) قومہ کرنا یعنی رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا (2) جلسہ کرنا یعنی دونوں سجدوں کے درمیان میں سیدھا بیٹھنا
(2) تشہد کے متعلق
(1) قعدہ اولیٰ یعنی تین اور چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد کی مقدار بیٹھنا (2) دونوں قعدوں میں تشہد پڑھنا
(2) تعدیل ارکان و ترتیب ارکان کے متعلق
(1) تعدیل ارکان یعنی رکوع اور سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا (2) ترتیب یعنی قرأت اور رکوع میں سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم کرنا
(3) انفرادی کے متعلق
(1) نمازِ وتر میں قنوت کیلئے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا (2) دونوں عیدوں کی نمازوں میں چھ زائد تکبیریں کہنا (3) لفظ سلام کیساتھ نماز سے علیحدہ ہونا
نماز کی کل سنتیں (21) ہیں
(4) تکبیر کے متعلق
(1) تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا (2) دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ ہونا (3) امام کا تکبیر تحریمہ اور ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانے کی تمام تکبیریں بقدرِ بلند آواز سے کہنا
(8) قیام کے متعلق
(1) دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا (2) ثناء پڑھنا (3) تعوذ یعنی اعوذباللہ اخیر تک پڑھنا (4) بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ پڑھنا (5) فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا (6) آمین کہنا (7) ثناء، تعوذ، بسم اللہ، آمین سب کو آہستہ پڑھنا (8) سنت کے موافق قرأت کرنا یعنی جس نماز میں جس قدر قرآن پڑھنا سنت ہے اسکے موافق پڑھنا
(4) رکوع اور سجدوں کے متعلق
(1) رکوع اور سجدہ میں کم از کم تین بار تسبیحات پڑھنا (2) رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑ لینا (3) قومہ میں امام کو سَمِعَ اللهًُ لِمَنْ حَمِدَه اور مقتدی کو رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ کہنا اور منفرد کو دونوں کہنا (4) سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گٹھنے پھر دونوں ہاتھ پھر پیشانی رکھنا
(5) قعدہ کے متعلق
(1) جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اسکی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا (2) تشہد میں اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کلمہ پر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا (3) قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود شریف پڑھنا (4) درود کے بعد دعاء پڑھنا (5) پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا
کل مکروہات نماز (29) ہیں
(2) سر کے، (2) پیشانی کے، (2) آنکھوں کے، (2) منہ کے، (2) سینہ کے، (2) کمر کے، (3) ہاتھوں کے، (2) بیٹھنے کے، (2) کڑھے ہونے کے، (2) امام کے، (2) عمومی کے، (6) کپڑوں کے،
(2) سر کے
(1) سستی اور بے پروائی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا (2) بالوں کو سر پر جمع کر کے چڑیا باندھنا
(2) پیشانی کے
(1) عمامے کے پیچ پر سجدہ کرنا (2) ہاتھ یا سر کے اشارے سے سلام کا جواب دینا
(2) آنکھوں کے
(1) آنکھوں کو بند کرنا لیکن اگر نماز میں دل لگنے کیلئے بند کریں تو مکروہ نہیں (2) قبلے کی طرف سے منہ پھیر کر یا صرف نگاہ سے ادھر اُدھر دیکھنا
(2) منہ کے
(1) منہ میں رپیہ پیسہ یا کوئی ایسی چیز رکھ کر نماز پڑھنا جسکی وجہ سے قرأت کرنے سے مجبور رہے اور قرأت کرنے سے مجبوری ہو جائے تو بالکل نماز نہ ہوگی (2) قصداً جمائی لینا یا روک سکنے کی حالت میں نہ روکنا
(2) سینہ کے
(1) انگڑائی لینا (2) اس طرح کپڑا لپیٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدی ہاتھ باہر نہ نکل سکیں
(2) کمر کے
(1) کمر یا کوکھ یا کولہے پر ہاتھ رکھنا (2) پاخانہ یا پیشاب کی حاجت ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا
(3) ہاتھوں کے
(1) انگلیاں چٹخانہ یا ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا (2) آیتیں یا سورتیں یا تسبیحات کو انگلیوں پر شمار کرنا (1) کنکریوں کو ہٹانا لیکن اگر سجدہ کرنا مشکل ہو تو ایک مرتبہ ہٹانے میں مذائقہ نہیں
(2) بیٹھنے کے
(1) بلا عذر چار زانوں یعنی آلتی پالتی مار کر بیٹھنا (2) اکڑو بیٹھنا یعنی رانیں کھڑی کر کے اور رانوں کو پیٹ سے اور گھٹنوں کو سینے سے ملا لینا اور ہاتھوں کو زمین پر رکھ لینا
(2) کھڑے ہونے کے
(1) کسی کے منہ کی طرف کھڑے ہوکر نماز پڑھنا (2) اگلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا
(2) امام کے
(1) امام کا ایک ہاتھ شرعی اکیلے مقتدیوں سے اوپر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا (2) امام کا محراب کے اندر کھڑے ہونا
(2) عمومی کے
(1) خلاف سنت نماز پڑھنا (2) کہنیوں کو بچھا کر سجدہ کرنا
(6) کپڑوں کے
(1) سدل یعنی کپڑے کا لٹکانا مثلاً چادر سر پر ڈال کر اسکے دونوں کنارے لٹکا دینا اچکن یا چوغہ بغیر آستینوں میں ہاتھ ڈالے کندھوں پر ڈال لینا (2) کپڑوں کو مٹی سے بچانے کیلئے ہاتھ سے روکنا یا سمیٹنا (3) کپڑوں یا بدن سے کھیلنا (4) معمولی کپڑے پہن کر نماز پڑھنا (5) کسی جاندار کی تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا (6) ایسی جگہ نماز پڑھنا کہ نمازی کے سر کے اوپر یا اس کے سامنے یا دائیں بائیں سجدے کی جگہ تصویر ہو
مفسدات نماز (18) ہیں
(6) سلام، کلام، جواب، تکلیف، خبر، بیماری کے
(1) سلام کرنا یعنی کسی شخص کو سلام کرنے کے قصد سے سلام یا السلام علیکم یا اسی جیسا کوئی لفظ کہہ دینا (2) کلام - نماز میں قصداً یا بھول کر تھوڑا یا بہت بات کرنا (3) جواب یعنی مسئلہ کا جواب دینا یا چھینکنے والے کو يَرْحَمُكَ اللهُ یا نماز سے باہر والے کسی شخص کی دعاء پر آمین کہنا (4) تکلیف یعنی درد و رنج کی وجہ سے آہ یا اہ یا اف کرنا (5) خبر - کسی بری خبر پر إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یا اچھی خبر پر الْحَمْدُ لِلَّهِ یا کسی عجیب خبر پر سُبْحَانَ اللَّهِ کہنا (6) بیماری درد یا مصیبت یا دنیاوی غرض کیلئے آواز کے ساتھ رونا
(2) مقتدی کے
(1) اپنے امام کے سوا کسی دوسرے کو لقمہ دینا (2) امام سے آگے بڑھ جانا یعنی کسی ایک رکن کو امام سے پہلے ادا کرنا
(2) قرآن شریف کے
(1) قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا (2) قرآن شریف پڑھنے میں کوئی سخت غلطی کرنا
(5) سامنے کے
(1) پیشانی یعنی ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا (2) منہ یعنی کھانا پینا قصداً ہو یا بھول کر (3) سینہ یعنی منہ کو قبلہ کی طرف سے بلا عذر پھیر لینا (4) ستر یعنی سترکھل جانے کی حالت میں ایک رکن کی مقدار ٹھہرنا (5) قدم یعنی دو صف آگے یا دو صف پیچھے چلنا
(3) اکیلے کے
(1) بالغ آدمی کا نماز میں قہقہہ مار کر یا با آواز ہنسنا (2) عمل کثیر یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا (3) دعاء میں ایسی چیز مانگنا جو آدمیوں سے مانگی جاتی ہے
کل مستحبات نماز (5) ہیں
(3) نماز کے متعلق
(1) تکبیر تحریمہ کہتے وقت مردوں کو دونوں ہتھیلیاں آستینوں سے باہر نکالنا اور عورتوں کو دوپٹے کے اندر ہی سے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھانا (2) رکوع اور سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا (3) قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر رکوع میں قدموں پر سجدے میں ناک پر قعدہ میں گود پر اور سلام کہتے وقت اپنے کندھوں پر نگاہ رکھنا
(2) جسم کے متعلق
(1) کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا (2) جمائی میں منہ کو بند رکھنا اور اگر کھل ہی جائے تو قیام کی حالت میں دائیں ہاتھ کی پشت پر سے روکنا اور بقیہ ارکان میں بائیں ہاتھ کی پشت سے چھپا لینا
┄┄┄┄┄┄┄┅════❁❁════┅┄┄┄┄┄┄
ثمیر فاروقی
E-mail: hmsamirofficial@gmail.com
_1.jpeg)